14 اکتوبر 2014 - 10:56
یمن، وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد نئے مرحلے ميں

یمن کے صدر نے اس ملک کے نئےوزیر اعظم کے تعین کے بعد کہا ہے کہ اب یمن ایک نئےمرحلے ميں داخل ہورہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان سے المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کےصدر عبد ربہ منصور نے کل اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں مختلف سیاسی گروہوں کے اپنے مشیروں کی موجودگی میں یمن کے دشوار مرحلے سے  عبور کرنے اور نئے وزیر اعظم کے تعین  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے سے، ایک متحد ملک اور پیشرفتہ حکومت کے قیام کے لئے روڈ میپ فراہم ہوگا۔ادھر یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی البخیتی نے اس ملک کے نئے وزیر اعظم کےطور پر خالد بحاح کے انتخاب کا خیر مقدم کرتےہوئے ان پر، یمنی صدر کے اعتماد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ یمن کے صدر نے پیر کے روز خالد محفوظ بحاح کو نئی کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔ 49 سالہ خال محفوظ بحاح اس سے قبل وزیر تیل رہ چکےہیں۔ وہ ڈنمارک میں یمن کے  سفیر بھی  تھے اور حال ہی میں ان کا انتخاب اقوام متحدہ میں یمن کےنمائندے کے طور پرہوا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲